Rs. 200 shipping charges per order.
Sale!

سیاسی وصیت ( قیوم نظامی )

Original price was: ₨ 1,000.Current price is: ₨ 750.

Add to Wishlist
Add to Wishlist

معروف صحافی اور کالم نگار قیوم نظامی کی نئی کتاب ” سیاسی وصیت ” شائع ہو گئی ہے۔ لا ہور (ادبی رپورٹر) دانشور، محقق، کالم نگار اور مصنف قیوم نظامی کی نئی کتاب ” سیاسی وصیت ” شائع ہو کر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ مصنف کئی مقبول کتابوں کے مصنف اور مقبول و معروف صحافی […]

Reading Age
Everyone Years
Language
Urdu
Publisher
Qalam Foudation International
Date Published
June 3, 2025
Print Length
305 Pages
Dimensions
Weight
550 g
ISBN 10
9789697463060

Customer reviews

0.00
Based on 0 review
5
0%
4
0%
3
0%
2
0%
1
0%

Description

معروف صحافی اور کالم نگار قیوم نظامی کی نئی کتاب ” سیاسی وصیت ” شائع ہو گئی ہے۔

لا ہور (ادبی رپورٹر) دانشور، محقق، کالم نگار اور مصنف قیوم نظامی کی نئی کتاب ” سیاسی وصیت ” شائع ہو کر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ مصنف کئی مقبول کتابوں کے مصنف اور مقبول و معروف صحافی ہیں ۔ کالم نگار ہیں ۔ آپ نے مختلف موضوعات پر بڑوں کے لیے 26 اور بچوں کے لیے 35 کتابیں لکھی ہیں ۔ قیوم نظامی کا شمار وطن عزیز کے اُن تعمیراتی ممتاز ترین دانشوروں میں ہوتا ہے۔ جنہوں نے خلوص نیت سے ساری زندگی وطن عزیز کی خدمت میں گزار دی ۔ ایسے عظیم لوگ قوموں اور ملکوں کے لیے سرمایہ افتخار ہوتے ہیں۔ اس کتاب کی فہرست پر ایک نظر ڈالیں تو اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ مختصر مگر جامع کتاب پاکستان کے بنیادی مسائل کا احاطہ کرتی ہے ۔ یہ وہ مسائل ہیں ، جن کا تعلق موجودہ نسل سے ہے اور ظاہر ہے موجودہ نسل ہماری آنے والی نسلوں اور پاکستان کے مستقبل سے وابستہ ہے ۔۔ جناب قیوم نظامی نے اپنی اس کتاب میں تاریخ کا سچ بیان کرنے کی کوشش کی ہے ۔ پاکستان کے سیاسی مسائل ، معاشی، معاشرتی اور مذہبی مسائل ، پاکستان کی عسکری قیادت اور اس کا کردار ، حکومتی نظام، آئینی ترمیم اور ریاست پر جاگیرداروں ، سرمایہ داروں کا قبضہ یہ اس کتاب کے اہم ابواب ہیں ۔ مصنف کی خواہش اور کوشش ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل اپنی سوچ بدلے ۔ انگریزوں کے رائج نظام کو تبدیل کرئے اور قوم متحد اور منظم ہو کر پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے کوشش کرئے تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل نہ ہو سکے۔ یوں تو ہر شخص کو یہ کتاب پڑھنی چاہیے لیکن خصوصاً اساتذہ کرام اور طلبا و طالبات کے لیے” سیاسی وصیت “بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ لہذا اس ” کتاب کو پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں ، یونی ورسٹریز، کالجز، اسکولز اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں کی لائبریریوں میں ہر صورت موجود ہونا چاہیے۔ اس کتاب کے حصول کے خواہش مند اشاعتی ادارے کے مرکزی دفتر واقع یثرب کالونی بینک سٹاپ والٹن روڈ لاہور کینٹ سے رابطہ فرمائیں ۔ مضبوط جلد کے ساتھ ساتھ خوبصورت ٹائیٹل پر جناب قیوم نظامی کی باوقار تصویر کتاب کی دلکشی میں اضافہ کرتی ہے۔ عمدہ کتابت و طباعت کے ساتھ ساتھ قلم فاونڈیشن نے معیاری کا غذ استعمال کیا ہے۔ گرانی کے اس دور میں 300 سے زائد صفحات کی کتاب کی قیمت ایک ہزار روپے بہت مناسب ہے اپنی کا پی بک کرانے کے لیے آفس کے نمبر 7-36612786-042 پر یا موبائل نمبر 0515101 – 0300 پر رابطہ کریں۔
ای میل qalamfoundation2@gmail.com

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “سیاسی وصیت ( قیوم نظامی )”

Your email address will not be published. Required fields are marked *