Description
اقبال بعد از وصال
جناب برادرم عزیز عام چودھری ایک صاحب قلب ادیب، بے مثال محقق اور عظیم دانشور ہونے کے ساتھ ساتھ صاحب طرز لکھاری ہیں۔ آپ نے اپنے بصیرت افروز قلم سے ایک درجن سے زائد کتب تاریخ کے سپرد کر کے، خود کو زندہ جاوید کر لیا ہے۔ ع م چودھری عاشق رسول (ﷺ) اور حضرت علامہ محمد اقبال کے ایسے عقیدت مند ہیں کہ وہ اقبال کو اپنا روحانی مرشد سمجھتے ہیں۔ آپ نے جو کتاب بھی تحریر کی دل سے تحریر کی۔ ان کی کتابوں کا اہل علم و بصیرت نے ہمیشہ پر جوش استقبال کیا اور انہیں ہمیشہ ادبی حلقوں میں بے حد پذیرائی ملی۔ ان کی کتب نے ہمیشہ قارئین کے علم و عمل میں بے پناہ اضافہ کیا اور یہی ایک اچھی کتاب کی خوبی ہوتی ہے کہ وہ اپنے قاری کو متحرک، اس کے ذہن کو منور کرتی ہے اور زیست کی تاریک راہوں میں مشعل راہ کا کام دیتی ہے۔ زیر نظر کتاب ” اقبال بعد از وصال میں مفکر پاکستان، شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبال علیہ رحمہ سے متعلق فاضل مصنف نے ایسی لاجواب، نایاب اور آب زر سے لکھنے والی یادیں، باتیں اور اقبال کے حالات و واقعات رقم کیے ہیں کہ جنہیں پڑھتے ہوئے حقیقتا قلوب کو تپش اور جگر کو تڑپ نصیب ہوتی ہے۔ کتاب ” اقبال بعد از وصال اہل علم و دانش اور محبین اقبال کے لیے ایک انمول تحفہ ہے۔ اگر مقدور ہو تو اس کتاب کا حرف حرف چاندی کے قرطاس پر سونے کے پانی سے لکھا جائے۔ اللہ ع م چودھری کو عمر خضر عطا فرمائے ۔ آپ ایک چلتی پھرتی تاریخ اور ہماری نوجوان نسل کے لیے قابل تقلید نمونہ ہیں۔ آپ ایسے گوہر نایاب صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور صدیوں پر اپنا اثر چھوڑتے ہیں۔ ( علامہ عبد الستار عاصم )
Reviews
There are no reviews yet.