Description
خواجہ منظور حسین صاحب سے شناسائی نوائے وقت میں دورانِ ملازمت ہوئی ، مرنجاں مرنج خواجہ صاحب ہم سب کے بزرگ دینگ، دلیر اور با اصول صحافی و مدیر جناب مجید نظامی مرحوم کے معاون خصوصی تھے اور ایک لحاظ سے نظامی صاحب کی آنکھ اور کان مگر ان سے کوئی خوف کھاتا نہ گھبراتا تھا یہ خواجہ منظور حسین صاحب کی آپ بیتی ہے۔ نہایت سلیس اور رواں انداز میں انہوں نے مختلف سرکاری اداروں میں بیتے ایام کو قلمبند کیا ہے اور کہیں بھی مبالغہ آرائی تغلی یا دوسروں پر بلاوجہ نشتر زنی سے کام نہیں لیا، سفر حرمین شریفین کے ضمن میں انہوں نے بلاوے کے تصور کو اجا گر کیا ہے کہ کس طرحوہ بر وقت اپنے کاغذات جمع نہ کرا سکے اور سعودی ویزا بند ہونے کے باوجود محض تائید غیبی سے وہ اپنا اور اپنی بیگم کا ویز الگوانے میں کامیاب رہے۔ یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.