Description
معروف استاد اور مصنف پروفیسر حمید رضا صدیقی کی کتاب” اقبال کی سیاسی بصیرت” شائع ہو گئی۔
لاہور (ادبی رپورٹر) معروف ماہر تعلیم، محقق ، دانشور، ادیب مصنف اور ماہر قائد اعظم و اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی کی مشہور تصنیف ” اقبال کی سیاسی بصیرت ” بار دگر چھپ کر مارکیٹ میں آگئی ہے۔ قائد اعظم اور حضرت علامہ اقبال کے افکار و نظریات کو پھیلانے میں ، اور نظریہ پاکستان کے فروغ و تحفظ کے لیے پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی کی خدمات قابل قدر نا قابل فراموش ہیں ۔ تحریک پاکستان، قائداعظم علیہ رحمہ اور اقبال علیہ رحمہ پر ان کی کتابوں اور مضامین نے نئی نسل کی ذہنی آبیاری کرنے اور ان میں جذبہ حُب الوطنی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ آپ کو شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوئے نصف صدی سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے ۔ آپ نے ایک درجن سے زائد کتب لکھی ہیں ۔ آپ کا خاص موضوع نظریہ پاکستان، تحریک پاکستان قائد اعظم اور علامہ اقبال رہے ہیں ۔ زیر نظر تالیف علامہ اقبال کی شخصیت کے سیاسی پہلو پر لکھے گئے مختلف مضامین کا مجموعہ ہے۔ یہ مضامین ماضی قریب میں مختلف اوقات میں لکھے گئے اور اخبارات و جرائد کی زینت بنے ہیں ۔ اس لیے کہیں کہیں ان میں مباحث کی تکرار بھی محسوس ہوگی ۔ ڈاکٹر حمید رضا صدیقی فرماتے ہیں کہ ان مضامین کے لکھنے کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو اقبال کی شخصیت کے سیاسی پہلو کو آسان زبان اور پیرائے میں روشناس کرانا ہے۔ یقیناً نئی نسل علامہ اقبال کے سیاسی افکار کے مطالعے سے اپنی زندگی کی راہیں متعین کر سکتی ہے ۔ ڈاکٹر صاحب نے علامہ اقبال کے افکار و خیالات کو بڑے جامع انداز میں ضبط تحریر میں لاکر کوزے میں دریا بند کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے ۔ صرف 144صفحات کی یہ مختصر کتاب اس قدر اہم اور جامع ہے کی علامہ مرحوم کے سیاسی فکر اور بصیرت سے مکمل آگاہی کا سامان مہیا کرتی ہے ۔ یہ اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن ہے ۔ جسے پاکستان کے صف اول کے بڑے اشاعتی ادارے قلم فاونڈیشن نے بڑی محبت، محنت، عرق ریزی اوراہتمام سے شائع کیا ۔ قلم فاونڈیشن کا نصب العین ہے کہ ایسی کتابیں ضرور شائع کی جائیں جو نئی نسل کو جذبہ حب الوطنی سےسر شار کر دیں ۔ اس خوبصورت اور اہم کتاب کے حصول کے لیے ، ادارے کے مرکزی دفتر واقع یثرب کالونی بینک سٹاپ والٹن روڈ لا ہور کینٹ سے رابطہ فرمائیں ۔ خود تشریف لائیں یا اسی پتا پر خط لکھ کر اپنی کا پی بذریعہ پاکستان پوسٹ یا کو ئیر سروس حاصل کریں رابطے کے دوسرے ذرائع مو بائل ، آفس نمبرز اور ای میل بھی درج ہیں
آفس نمبر 7 – 36612786-042
موبائل نمبر 0300-0515101
ای میل qalamfoundation2@gmail.com
Reviews
There are no reviews yet.