Description
عہد جدید میں صرف وہی ممالک معزز شمار ہوتے ہیں جو قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالا دستی کے تقاضے عملاً پورے کرتے ہیں۔ پاکستان بھی اُن ممالک میں شامل ہے، کیونکہ اُس کی تخلیق ہی ایک منظم قانونی اور سیاسی جدوجہد کی رہین منت ہے۔ بر صغیر کے مسلمانوں نے سخت نظریاتی معرکہ آرائیوں، لاتعداد قربانیوں اور قائد اعظم کی بے مثل قیادت کی بدولت انگریزوں کی غلامی اور ہندوؤں کی تباہ کن اکثریت سے نجات پائی۔ اُن کی نوے سالہ آئینی جدو جہد سے ہماری نئی نسل کم ہی واقف ہے۔
خوش قسمتی سے پاکستان کے معروف صحافی اور سیاسی تجزیہ نگار الطاف حسن قریشی نے یہ داستان اپنی تازہ ترین تصنیف میں نے آئین بنتے دیکھا میں عام فہم اور دلچسپ پیرائے میں قلم بند کر دی ہے۔ وہ آئین، قانون اور سیاست کے مشکل مسائل پر نصف صدی سے لکھتے آئے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ نے انہیں قانونی معاونت فراہم کی ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں لافیکلٹی کے ڈین ہیں اور تیس سال سے آئین و قانون کی تعلیم و تدریس کرتے آئے ہیں۔ مجھے اُمید ہے کہ یہ کتاب قانون دان طبقوں ، سیاسی کارکنوں ، صحافیوں اور پڑھے لکھے شہریوں کے لیے نہایت مفید ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ اُن کے اندر قانون کی حکمرانی کا شعور گہرا کرے گی۔ یہ تصنیف ہمارے سیاسی اور آئینی ادب میں ایک قابل قدر اضافہ ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.