Rs. 200 shipping charges per order.
Sale!

تالیف ( ڈاکڑ خورشید رضوی )

Original price was: ₨ 2,500.Current price is: ₨ 1,875.

Add to Wishlist
Add to Wishlist

معروف ادیب اور استاد ڈاکٹر خورشید احمد رضوی کی کتاب ” تالیف ” شائع ہو گئی۔ لاہور ( ادبی رپورٹر) محقق، دانشور، استاذالساتذہ ، ماہراقبالیات ،ادیب ،شاعر،نثر نگار اور مصنف جناب ڈاکٹر خورشید رضوی کی شہرہ آفاق کتاب تالیف شائع ہو کر علمی ادبی حلقوں میں پذیرائی کے عروج کو چھو رہی ہے۔ جسے پاکستان […]

Reading Age
Everyone Years
Language
Urdu
Publisher
Qalam Foudation International
Date Published
June 2, 2025
Print Length
262 Pages
Dimensions
Weight
600 g
ISBN 10
9789697463206

Customer reviews

0.00
Based on 0 review
5
0%
4
0%
3
0%
2
0%
1
0%

Description

معروف ادیب اور استاد ڈاکٹر خورشید احمد رضوی کی کتاب ” تالیف ” شائع ہو گئی۔
لاہور ( ادبی رپورٹر) محقق، دانشور، استاذالساتذہ ، ماہراقبالیات ،ادیب ،شاعر،نثر نگار اور مصنف جناب ڈاکٹر خورشید رضوی کی شہرہ آفاق کتاب تالیف شائع ہو کر علمی ادبی حلقوں میں پذیرائی کے عروج کو چھو رہی ہے۔ جسے پاکستان کےبڑے اشاعتی ادارے قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے خاص اہتمام سے شائع کیاہے۔ تالیف میں 17 خاکے ،مضامین اور تراجم شامل ہیں۔ “تالیف “کے بارے ڈاکٹر زاہد منیر عامرجو دانشگاہ تہران (ایران)میں ہیں ، نے اپنے خیالات کا اظہار فرماتے ہوئے لکھا ہے ۔” تالیف مصنف کی تہذیب ،شائستگی اور صداقت کا مظہر اور اس کے زمانہ ِ بخود خزیدگی کی یادگار لیکن کو ہساروں کی طرح محکم ہے۔مصنف نے کمال فن سے تُند ہواؤں اور بے باک شعُلوں پر قابو پایا اور قارئین کو تحقیق کے سلیقے سے آشنا کرواتی اور آدابِ دوستی لکھاتی ایسی زندہ وتابندہ تحریروں کا تحفہ دیا ہے”۔فاضل مصنف کو کئی زبانوں پر عبور حاصل ہے ۔آپ اردو، عربی، فارسی اور انگریزی زبان پر یکساں طور پر مہارت رکھتے ہیں۔ آپ نے “سیرت ” کے موضوع پر انگریزی میں “دی سٹوری آف محمددی پرافٹ آف اسلام ﷺ ” کے عنوان سے کتاب لکھی ۔عربی میں خامہ فرسائی فرمائی ۔نثرمیں کم و بیش10کتابیں شائع ہوئیں ۔علاوہ ازیںشاخ ِتنہا، سرابوں کے صدف،رائگاں،امکان،دیریاب، اور نسبتیں کے عنوان سے چھے شعری مجموعے آپ نے اپنے قارئین کے نذر کیے۔ جو صرف 62 2صفات کو محیط زیر تذکرہ “تالیف “دیدہ زیب ٹائیل کے ساتھ ساتھ جدید طرز کے اندازِ کتابت وطباعت کے مرقعِ حسن سے ایک کتاب کی شکل میں ڈھل گئی ہے کہ دیکھتے ہی قاری کتاب ہاتھ میں لینے پر آمادہ ہو تا ہے اور ورق گردانی کرتے ہوئے اگر چند سطریں پڑھ لےتو تحریر کا سحر اور اندازِاسلوب اسے کتاب کو ہاتھ سے رکھنے نہیں دیتا۔ اور جب کتاب کے حصول کی خواہشیں انگڑا ئی لینے لگے آپ کو اشاعتی ادارے کے مرکزی آفس واقع یثرب کالونی بینک سٹاپ والٹن روڈ لاہورکینٹ تشریف لائیں یا اسی پتا پر خط لکھ کر کتاب بذریعہ کو ریئر سروس،یا پوسٹل ذرائع سے بھی منگوائی جا سکتی ہے ۔ مزید تفصیلات اور رابطے کیلئے علامہ عبد الستار عاصم سے موبائل نمبر 0515101-0300 پر بات کریں ۔ ناشر ادارے کا ای میل بھی رابطے کا ذریعہ ہو سکتا ہے ۔ ای میل مندرجہ ذیل ہے
Qalamfoundation2@gmail.com

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “تالیف ( ڈاکڑ خورشید رضوی )”

Your email address will not be published. Required fields are marked *