Description
من کی نگری ایک فکر افروز کتاب
من کی دنیا عجیب دنیا ہے سمٹے تو قطرہ پھلے تو سمندر ہے۔ دیکھو تو ذرہ سمجھو تو کائنات کی پہنائیاں اس میں مضمر ہیں۔ حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے بھی سراغ زندگی پانے کے لیے من میں ڈوب جانے کی دعوت دی تھی اور اسے سوز و مستی اور جذب و شوق قرار دیا تھا ۔ زیر نظر گراں قدر تصنیف ” من کی نگری صاحب فکر و بصیرت جناب صاحبزادہ محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کی دل کشا تحریر ہے۔ جس میں خالق کی اپنی مخلوق سے محبت کا تذکرہ بھی ہے اور بندے کے ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ اپنے رب سے بندھی امید کا اظہار بھی ، ایک قانع انسان کے اپنے رب پر کامل یقین اور توکل کا لحہ لمحہ احساس بھی ہے اور اس یقین کے ذریعے مایوسی کی دلدل سے نکلنے کا عزم بھی ہجر و وصال کا قصہ بھی ہے اور آفاق گیر مشق کی مجوز طرازی بھی۔ معاشرتی اضمحلال کی نشاندہی بھی ہے اور اس کی اصلاح کی کاوش بھی۔ الغرض اس کتاب کے عنوانات ہی کو پڑھ کر اندازہ ہو جاتا ہے کہ من کی نگری وہ گوٹھ ہے جس کے باسی ناامیدی ناشکری سے کوسوں دور اپنے خالق کی رحمت کے سائے تلے عجز و انکسار کے ساتھ باہم شیر وشکر ہیں۔ انحطاط ، انتشار، زوال اور مایوسیوں کے اندھیروں میں گھرے ہمارے معاشرے کو قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پیغام اتحاد تنظیم اور یقین کے ذریعے شاہراہ نجات پر ڈالنے کی ایک سعی کا نام من کی گری ہے۔ دعا ہے کہ عاصمی صاحب کی یہ کاوش کامیاب ہو، ان کے خامہ معجزہ رقم پر توفیقات خیر کے دروازے کھلے رہیں اور وہ یوں ہی خیر پرور سماجی انقلاب کے لیے لکھتے رہیں۔
ڈاکٹر ظفر اقبال نوری
Reviews
There are no reviews yet.